11 فروری 2026 - 23:07
مآخذ: سچ خبریں
امریکی شہریوں کا نتن یاہو کے دورے کے خلاف احتجاج

صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے امریکہ دورے کے خلاف واشنگٹن میں مظاہرے کیے گئے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،  صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے امریکہ دورے کے خلاف واشنگٹن میں مظاہرے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن میں جب بنیامین نتن یاہو کا قافلہ گزر رہا تھا تو احتجاجی مظاہرین کے ایک گروپ نے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

امریکی یہودیوں نے اس اجتماع میں نتن یاہو کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ تم صیہونی ہو، یہودی نہیں ہو۔

مزید برآں، احتجاج کرنے والے یہودیوں کے ہاتھوں میں اسرائیل یہودی ریاست نہیں ہے اور اسرائیل دنیا میں یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتا  کے پلے کارڈ بھی دیکھے گئے۔

بنیامین نتن یاہو منگل کے روز واشنگٹن پہنچے اور آج بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں، یتن یاہو نے ملاقات کے حوالے سے داخلی اور عمومی امور پر تبادلہ خیال کے بعد کہا کہ ہم غزہ اور علاقے کے بارے میں بات کریں گے، لیکن سب سے پہلے ہم ایران پر گفتگو کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس ملاقات میں میں ٹرمپ کو ایران سے مذاکرات کے اصول پیش کروں گا، جو مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کے خواہاں افراد کے لیے اہم ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha